*مسکرا لیجئے*
--------------------
حجّام کی دوکان پر ایک سلوگن پڑھا.۔۔۔۔ :
*"ہم دِل کا بوجھ تو نہیں لیکن سر کا بوجھ ضرور ہلکا کر سکتے ہیں۔"*
لائٹ کی دوکان والے نے بورڈ کے نیچے لکھوایا.... :
*"آپکے دِماغ کی بتی بھلے ہی جلے یا نہ جلے، مگر ہمارا بلب ضرور جلے گا"*
چائے والے نے اپنے کاؤنٹر پر لکھوایا..... :
*"میں بھلے ہی عام ہوں مگر چائے اسپیشل بناتا ہوں"۔*
ایک ریسٹورینٹ نے سب سے الگ فقرہ لکھوایا...... :
*"یہاں گھر جیسا کھانا نہیں ملتا، آپ اطمینان سے تشریف لائیں۔"*
الیکٹرونک دوکان پر سلوگن پڑھا تو میں دم بہ خود رہ گیا... :
*"اگر آپ کا کوئی فین نہیں ہے تو یہاں سے لے جائیں۔"*
گول گپے کے ٹھیلے پر ایک سلوگن لکھا تھا..... :
*"گول گپے کھانے کے لئے دِل بڑا ہو نہ ہو، منہ بڑا رکھیں، پورا کھولیں۔"*
پھل والے کے یہاں تو غضب کا فقرہ لکھا دیکھا.... :
*"آپ بس صبر کریں، میٹھا پھل ہم دیں گے۔"*
گھڑی کی دوکان پر بھی ایک زبردست فقرہ دیکھا... :
*"بھاگتے ہوئے وقت کو اپنے بس میں رکھیں، چاہے دیوار پر ٹانگیں، یا ہاتھ پر باندھیں۔"*
"ایک نجومی نے اپنے بورڈ پر سلوگن کُچھ یوں لکھوایا.. :
*"آئیے...صرف 100 روپیہ میں اپنی زندگی کے آنے والے ایپی سوڈ دیکھئے"۔*
بالوں کی ایک کمپنی نے تو اپنے ہر پروڈکٹ پر لکھ دیا:
*"ھم بال بال بچاتے ھیں"*
اور ایک دندان ساز پر سلوگن پڑھا تو میں دم بہ خود رہ گیا:
*"دانت کوئی بھی توڑے، لگا ہم دیں گے"*
چٹائی بیچنے والے نے کہا:
*"900 روپے میں خریدیں ۔ ساری عمر بیٹھ کر کھائیں۔۔"*
ایک دوکان میں لکھا دیکھا
دوکان کے اوقات کار:
*"صبح 9 سے شام 6 تک ہم اپنی اوقات میں رہتے ہیں"*